خواہش ہے میں بھی امان اللہ کی طرح تھیٹر میں اپنا نام پیدا کروں ‘ وسیم پنوں

جمعرات 6 مارچ 2014 14:19

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مارچ 2014ء) تھیٹر کے ابھرتے ہوئے فنکار وسیم پنوں نے کہا ہے کہ نے کہا ہے کہ تھیٹر کی دنیا میں امان اللہ نئے فنکاروں کے لئے یونیورسٹی کا درجہ رکھتے ہیں ،ایسی ہستیاں مدتوں میں پیدا ہوتی ہیں ، ان کے ساتھ اسٹیج ڈرامے میں کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے اسٹیج کے دیگر سینئر فنکاروں انور علی ، سخاوت ناز ، طارق ٹیڈی ، افتخار ٹھاکر ، ظفر ارشاد ، سردار کمال ، لکی ڈیئر اور نواز انجم سمیت سب اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے جو میرے لیے خوشگوار تجربہ تھا ۔ وسیم پنوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں بھی امان اللہ کی طرح تھیٹر میں اپنا نام پیدا کروں ۔