کشمیریوں سے بھارتی بد سلوکی کی مثال نہیں ملتی ،یاسین ملک

جمعرات 6 مارچ 2014 13:25

کشمیریوں سے بھارتی بد سلوکی کی مثال نہیں ملتی ،یاسین ملک

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مارچ 2014ء)کشمیری حریت راہنما یاسین ملک نے میرٹھ یونی ورسٹی سے نکالے جانے والے کشمیری طلباء کو نکالنے پر شدید رد عمل ظاہر کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کیخلاف بھارتی شہروں میں غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے،جب بھی کوئی واقعہ ہوتا ہے،طلبہ پر تشدد کیا جاتا ہے،ایشیا کپ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارتی شکست پر بھی یہ ہی ہواجوبھارتی جمہوریت پر بدنما داغ ہیں،کشمیری طالب علموں کے ساتھ جو سلوک بھارتی ریاستوں میں کیاجاتاہے اس کی مثال نہیں ملتی ۔

(جاری ہے)

ہندوستان میں جہاں جہاں کشمیری طلبہ ہیں ان پر ظلم کیا جاتا ہے ،بھارت ،پاکستان کے درمیان میچ پرطلبہ کو بری طرح مارا پیٹا گیا۔