ہنگو میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا،پولیٹیکل ایجنٹ کرم ایجنسی سمیت3زخمی

جمعرات 6 مارچ 2014 13:25

ہنگو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مارچ 2014ء)ہنگو میں بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں 3 افراد زخمی ہو گئے،پولیس کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول سے منسلک تھا جو ٹل میں تور غر کے مقام پرپولیٹیکل ایجنٹ کرم ایجنسی ریاض محسود کی گاڑی کے قریب کیا گیا جس کے نتیجہ میں پولیٹیکل ایجنٹ اور2 اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

زخمی افراد کو سی ایم ایچ ٹل منتقل کردیاگیا۔زخمیوں کے نام پولیٹیکل ایجنٹ ریاض محسود، نعیم ،خان طورو لوئر کرم اے پی اے، ان کے علاوہ اصغر خان تحصیل لوئر کرم کے نام شامل ہیں ، ان کو ہنگو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔