لاہور، بچوں کو مارنے والی سنگدل ماں، باپ کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ
جمعرات 6 مارچ 2014 13:19
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مارچ 2014ء) لاہورمیں دو بچوں کو مارنے والی سنگدل ماں اور باپ کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ جوہر ٹاؤن میں بدھ کی صبح بسمہ نامی خاتون نے شوہرکی موجودگی میں اپنے ہی دو بچوں کو قتل کر دیا تھا۔ پولیس نے دونوں میاں بیوی کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمہ نے بچوں کو قتل کرنے کی وجہ غربت بتائی جس کے باعث وہ انکی پرورش نہیں کر سکتے تھے۔
(جاری ہے)
دوسری جانب تفتیش کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کے بیانات میں کئی شکوک وشبہات پائے جاتے ہیں اور دیگر اہم پہلو بھی زیر غور ہیں کہ جس گھر میں وہ رہائش پذیرتھے وہ کس کا ہے وہاں موجود گاڑی کا اصل مالک کون ہے۔ پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ بچوں کے باپ کا کسی لڑکی سے مبینہ طور پر معاشقہ بھی چل رہا تھا جس کی وجہ سے میاں بیوی میں اکثٖر جھگڑا رہتا تھا۔
پولیس ان تمام پہلوؤں پر تحقیقات کر رہی ہے۔ ملزموں کو آج ماڈل ٹاؤن کچہری میں جوڈیشیل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔ عدالت نے ماں باپ کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا جبکہ دونوں بچوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد میانی صاحب قبرستان میں دفنا دیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.