حالیہ دہشتگردی کے واقعات امن کیلئے نقصان دہ ہیں،عرفان صدیقی

جمعرات 6 مارچ 2014 12:35

حالیہ دہشتگردی کے واقعات امن کیلئے نقصان دہ ہیں،عرفان صدیقی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مارچ 2014ء) حکومتی مذاکراتی ٹیم کے کو آرڈی نیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حالیہ دہشتگردی کے واقعات امن کیلئے نہایت نقصان دہ ہیں،طالبان کو شرپسند عناصر کواپنے آپ سے الگ کرنا ہوگا،وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہمذاکرات کو موثر بنانے کیلئے براہ راست رابطے کی وزیراعظم کو تجویز دی ہے جبکہ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ قیام امن ان کی اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ جو بھی میکنزم بنے گا وہ سیاسی حکومت کے ہاتھ میں ہوگا،اگر نئی کمیٹی بنائی جاتی ہے تو اس کے ارکان کا تعین وزیراعظم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :