ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے عالمی تحریک شروع کر دی ہے، فوزیہ صدیقی
جمعرات 6 مارچ 2014 12:31
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مارچ 2014ء) فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو گیارہ سال گزرنے کے باوجود بھی رہا نہیں کرایا جا سکا۔ حکومت کب تک تسلیاں دیتی رہے گی۔ معلوم ہوا ہے کہ تا حال حکومت پاکستان نے سرکاری طور پر امریکہ کو ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلیے کوئی درخواست نہیں دی۔ فوزیہ صدیقی کہتی ہیں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے عالمی تحریک شروع کر دی ہے۔ کراچی سے اسلام آباد پہنچنے کے بعد بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فوزیہ صدیقی نے کہا کہ گیارہ سال ہو چکے ہیں ڈاکٹر عافیہ صدیقی تا حال رہا نہیں ہوئیں حکومت پاکستان کب تک تسلیاں دیتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب عالمی سطح پر انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ مل کر ڈاکٹر عافیہ کا کیس لڑیں گے۔
(جاری ہے)
ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے عالمی تحریک دو مارچ سے شروع کر دی ہے دنیا بھر کی اسی تنظیموں نے اس تحریک کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
فوزیہ صدیقی نے کہا کہ پاکستان میں وزیر اعظم، وزیر داخلہ سے بھی ملاقات کروں گی۔ معلوم ہوا ہے کہ تا حال حکومت پاکستان نے سرکاری طور پر امریکہ کو ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلیے کوئی درخواست نہیں دی۔ امریکی سکالر ماؤریسالان نے کہا کہ ایک بے قصور خاتون کو قید میں رکھنے پر اپنی حکومت پر شرم آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت کو معلوم ہے ڈاکٹر عافیہ صدیقی بے قصور ہیں اس کے باوجود انہیں رہا کیوں نہیں کیا جا رہا۔ ماؤریسالان نے کہا کہ امریکی حکومت اپنی نا اہلی اور جرم کی وجہ سے خوفزدہ ہے۔ انہوں نے پاکستان اور امریکہ کی حکومتوں سے اپیل کی کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا معاملہ جلد حل کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے،حامد خان
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
-
لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں "اپنی چھت اپنا گھر" پروجیکٹ کی اصولی منظوری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.