وزیراعظم نواز شریف سے حکومتی اور طالبان کمیٹیوں کی ملاقات جاری

جمعرات 6 مارچ 2014 11:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مارچ 2014ء) وزیراعظم نواز شریف سے حکومتی اور طالبان کمیٹیوں کی ملاقات جاری ہے،ملاقات میں کمیٹیوں کی ازسرنوتشکیل یاتوسیع کے آپشن پر غورکیاجائیگا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم ہاوٴس میں ہونے والی ملاقات میں حکومتی کمیٹی کے ارکان عرفان صدیقی،رحیم اللہ یوسف زئی،میجر ریٹائرڈ عامر اور رستم شاہ موجود ہیں جبکہ طالبان کمیٹی کیارکان مولانا سمیع الحق ، پروفیسر ابراہیم اور کوارڈینیٹر یوسف شاہ بھی موجود ہیں ، ملاقات میں وزیر داخلہ چودھری نثار بھی شریک ہیں،وزیراعظم نواز شریف نے حکومتی اور طالبان کمیٹیوں کے ارکان کو ناشتے پر بلایا ہے، ذرائع حکومتی کمیٹی کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات میں مذاکراتی حکمت عملی پرمشاورت کی جائیگی۔