اسلام آباد کچہری حملہ،پولیس نے بارہ کہو سے2 بھائیوں کو حراست میں لے لیا

جمعرات 6 مارچ 2014 11:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مارچ 2014ء) اسلام آباد کچہری حملے کی تحقیقات جاری ہے اور پولیس نے بارہ کہو سے 2 بھائیوں کو حراست میں لیلیا۔۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بارہ کہو سے تعلق رکھنے والے ذکاء اللہ اور سلیم اللہ کا بھائی ثناء اللہ کالعدم تحریک طالبان کا سب کمانڈر رہاہے جو گذشتہ دنوں قبائلی علاقے میں طالبان کمانڈر عصمت اللہ شاہین کے ساتھ مارا گیا، ذرائع نے بتایا کہ دونوں بھائیوں سے کچہری حملے اور ثناء اللہ کے بارے میں تفتیش کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں بھائیو ں کے خلاف کسی بھی قسم کی دہشت گردی میں ملوث ہونے کا اب تک کوئی ثبوت نہیں ملا۔ پولیس نے کچہری حملہ کیس کی تفتیش کے سلسلے میں مختلف گواہوں کے بیانات بھی قلمبند کرلیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :