مذاکرات پر حکومت نہیں دوغلی پالیسی رکھنے والی جماعتیں اور دہرے معیار اپنانے والے کنفیوژن کا شکار ہیں‘ مشاہد اللہ خان، موجودہ حالات میں سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی نہیں قوم کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے‘ مرکزی سیکرٹری اطلاعات (ن) لیگ
بدھ 5 مارچ 2014 23:47
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مارچ۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ مذاکرات پر حکومت نہیں بلکہ دوغلی پالیسی رکھنے والی جماعتیں اور دہرے معیار اپنانے والے کنفیوژن کا شکار ہیں،حکومت کو کنفیوژن کا طعنہ دینے والے قوم کو کنفیوژن میں رکھنا چاہتے ہیں۔
(جاری ہے)
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسی روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ جو مذاکرات آئین کے دائرے میں کرنا چاہے اسے کھلے دل کے ساتھ سنا جائے اور جو غیر آئینی مطالبہ کرے یا ہتھیار ترک نہ کرے اس سے آ ہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
موجودہ حالات میں سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی نہیں قوم کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے ۔ اگر یہ لوگ خود مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ ہوتے اور انہوں نے مشرف اور پی پی پی کے ساتھ اقتدار میں رہ کر واضح پالیسیاں اپنائی ہوتیں تو آج ملک کا یہ حال نہ ہوتا۔ مشاہد اللہ خان نے کہا کہ قوم سیاسی مسخروں کو مسترد کر چکی ان کا کوئی مستقبل نہیں۔ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لئے عوام میں غلط فہمیاں پیدا کرنے والے ملک میں انتشار اور غلط فہمیاں پھیلا رہے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جرمن کارکنوں نے پچھلے برس 1.3 بلین گھنٹے اوور ٹائم کیا، زیادہ تر بلامعاوضہ
-
سموگ پر قابو پانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم
-
ملکی ترقی میں نجی شعبے اور صنعت کا کردار انتہائی اہم ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
حکومت میں ہوتے ہوئے پی ٹی آئی سے بات کرنے کو تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی چین کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین سے ملاقات
-
مریم نواز نے پنجاب کے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کیلئے تاجر دوست سکیم کو کامیاب بنانے کیلئے پر عزم ہیں،محمد اورنگزیب
-
دھاندلی کی اسمبلیاں قبول نہیں ہیں،فیصلے ایوان نہیں میدان میں ہونگے،مولانافضل الرحمان
-
آئی ایم ایف نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن پر ٹیکس لگانے کانیا مطالبہ کر دیا
-
مشرقی یروشلم میں آتش زنی کے بعد امدادی ادارے ’انرا‘ کا دفتر بند
-
براعظم ہائے امریکہ میں ہجرت اور جبری نقل مکانی میں علاقائی تعاون اہم
-
یہ ہے 9 مئی کا اصل کمال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.