گرمیوں میں لوڈشیڈنگ چھ گھنٹے ہوگی،عابد شیرعلی نے عوام کو خوشخبری سنادی،مزید دہشتگردی برداشت نہیں کی جائیگی، مذاکرات کے ذریعے امن کو ایک موقع دینے کیلئے مخلصانہ اقدام اٹھایا،گفتگو

بدھ 5 مارچ 2014 23:31

گرمیوں میں لوڈشیڈنگ چھ گھنٹے ہوگی،عابد شیرعلی نے عوام کو خوشخبری سنادی،مزید ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مارچ۔2014ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے عوام کو خو شخبری دی ہے کہ آنے والی گرمیوں میں لوڈشیڈنگ 18گھنٹے کی بجائے صرف چھ گھنٹے ہوگی،گرمیوں میں کم سے کم لودشیڈنگ کو یقینی بنائیں گے لیکن جہاں بجلی چوری ہوئی وہاں لوڈشیڈنگ بھی زیادہ ہوگی، جون کے آخرتک مزید 750میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائیگی،حکومت میں آنے کے بعداب تک 250میگاواٹ سے زائدکی بجلی چوری روکی،ملک میں دہشتگردی کے واقعات کا سلسلہ مزید برداشت نہیں کیا جائے گا، حکومت نے مذاکرات کے ذریعے ملک میں امن کو ایک موقع دینے کیلئے مخلصانہ اقدام اٹھایا،گزشتہ روز نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیرمملکت برائے بجلی وپانی چوہدری عابد شیر علی نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کے واقعات کا سلسلہ مزید برداشت نہیں کیا جائے گا،آئے روز پرتشددواقعات کے نتیجے میں بے گناہ معصوم شہری ،ہمارے سیکورٹی اہلکارشہید ہورہے ہیں،انہوں نے کہاکہ بیرونی قوتیں پاکستان کو مستحکم ہوتانہیں دیکھنا چاہتیں،ان کا کہنا تھا کہ بجلی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں ہماری کوشش ہے کہ جلد ازجلد اس لعنت سے چھٹکاراحاصل کیاجاسکے،انہوں نے کہاکہ رواں ماہ میں 250میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگی اسی طرح جون کے آخرتک 750میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائیگی،مزید بجلی سسٹم میں شامل ہونے سے لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی ہوگی،انہوں نے اس موقع پر خوشخبری سنائی کہ گرمیوں میں 18گھنٹے کی بجائے صرف 6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوگی اورآنے والے وقتوں میں لوڈشیڈنگ اس سے بھی کم کریں گے ،ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے پانی وبجلی نے کہاکہ بجلی چوری ہمارا سب سے بڑامسئلہ ہے اگر بجلی چوری روک دی جائے تو لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہے،ان کا کہنا تھا کہ جس علاقے میں بجلی چوری ہوگی وہاں زیادہ لوڈشیڈنگ کریں گے،عابد شیر علی نے کہاکہ حکومت میں آنے کے بعداب تک 250میگاواٹ سے زائدکی بجلی چوری روکی، انھوں نے کہاکہ 76ارب روپے مختلف کمپنیوں کے ذمے واجب الاداہیں جن کی ریکوری کے لیے سخت اقدام کیے جارہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ شارٹ فال اس وقت صرف 1700میگاواٹ ہے جو گزشتہ سال انہی دنوں 4000میگاواٹ تھا۔