پاکستان کی سماجی حالت سدھارنے کیلئے خواتین اساتذہ کی تعداد بڑھانا ہوگی ،اقوام متحدہ تعاون کیلئے تیار ہے ‘ یونیسکو،پاکستان میں نوجوانوں کی ریکارڈ تعداد ہے ،اگر اچھی تعلیم دی جائے تو یہ ملک کیلئے سونے کی کان بن سکتے ہیں‘ارینا بکوآنے

بدھ 5 مارچ 2014 23:31

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مارچ۔2014ء) یونیسکو نے کہا ہے کہ پاکستان کی سماجی حالت سدھارنے کیلئے خواتین اساتذہ کی تعداد بڑھانا ہوگی اور اقوام متحدہ تعاون کے لیے بھی تیار ہے۔

(جاری ہے)

پیرس میں اپنے ایک انٹر ویو میں یونیسکو کی سربراہ ایرینا بکوآ نے پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کی صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کوتعلیم دینا معاشرے کوپیروں پہ کھڑاکرنے کے برابرہے۔

سوات میں دہشت گردی کانشانہ بنائی گئی ملالہ یوسف زئی کوانہوں نے علم کی شمع قرار دیا تاہم کہا کہ پاکستان میں لڑکیوں ہی نہیں بعض علاقوں میں لڑکوں کو بھی تعلیم حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ ایرینا بکوآ نے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں کی ریکارڈ تعداد ہے اور اگر اچھی تعلیم دی جائے تو یہ ملک کے لیے سونے ۔ی کان بن سکتے ہیں۔