حکومتی، طالبان کمیٹیوں کی کل وزیراعظم سے ملاقات کے بعد باضابطہ مذاکرات کیلئے کمیٹیوں کا اعلان متوقع

بدھ 5 مارچ 2014 21:28

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مارچ۔2014ء) حکومتی اور طالبان کمیٹیوں کی کل وزیراعظم سے ملاقات ہو گی اور بعد میں دونوں کمیٹیوں کا غیر رسمی اجلاس کل ہو گا ۔

(جاری ہے)

جس کیلئے طالبان کمیٹی نے حتمی تیاری مکمل کر لی ہے ، اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ طالبان کمیٹی نے حکومتی کمیٹی کو وزیراعظم سے ملاقات میں طالبان کی طرف سے پیش کردہ مطالبات وزیراعظم کو پیش کئے جائیں گے اور ذرائع کے مطابق 50نقاطی ایجنڈے پر حکومتی کمیٹی بھی طالبان کمیٹی سے اتفاق کر چکی ہے تاہم حتمی فیصلہ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ہو گا ، ملاقات کے بعد دونوں کمیٹیوں کے صلاح مشورے سے دونوں اطراف سے 10، 10افراد پر مشتمل کمیٹیوں کا اعلان کیا جائے گا اور اس کے بعد دونوں فریقین کے درمیان باضابطہ مذاکرات شروع ہوں گے ۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے 10رکنی کمیٹی میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک ، وفاقی وزیر اکرم خان درانی ، پیپلزپارٹی کے سابق سپیکر فیصل کریم کنڈی اور دیگر کئی ناموں پر مشاورت جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :