بولان میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے 4افراد ہلاک ،2زخمی

بدھ 5 مارچ 2014 20:38

بولان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مارچ۔2014ء) بولان میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے 4افراد ہلاک اور 2زخمی ہوگئے ، واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق علاقے ڈھاڈر کے قریب ایک گاں میں مسلح افراد نے گھس کر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے۔ حملہ آوار واقعہ کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس نے فائرنگ کی وجہ دونوں قبائل کے درمیان دیرینہ دشمنی بتائی ہے۔، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا جبکہ واقعہ کا مقدمہ ڈھاڈر تھانہ میں درج کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :