جلسہ کرنے کی اجازت نہ لینے پر اروند کجریوال گرفتارورہا،کارکنوں کے احتجاجی مظاہرے،اپنے قائد کی گرفتاری کے خلاف ،پارٹی رہنماؤں ،کارکنوں کے مظاہرے ، منتشرکرنے کے لیے پولیس کالاٹھی چارج،متعددزخمی ہوگئے،قانون کی خلاف ورزی پر پولیس نے گرفتارکیا،نریندرمودی… کارکن مایوس نہ ہوں انتخابات میں کامیاب کرائیں سب چوروں کو بھگادیں گے۔ اپ ڈیٹ

بدھ 5 مارچ 2014 20:05

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مارچ۔2014ء) بھارتی ریاست گجرات کی پولیس نے جلسے کی اجازت نہ لینے پر ریاست نئی دہلی کے سابق وزیراعلی اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال کو گرفتار کر لیا تاہم بعد ازاں انہیں رہا کردیاگیا،اس موقع پر اروند کجریوال کی گرفتاری کے خلاف پارٹی اراکین اورکاکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا،بھارتی ٹی وی کے مطابق بدھ کو نئی دہلی کے سابق وزیراعلی اروند کیجریوال بھارتی ریاست گجرات کے علاقے راگھون پور میں پہنچے تو عوام کی بڑی تعداد نے ان کے استقبال کے لئے موجود تھی جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلی کے پاس گجرات میں عوامی جلسہ کرنے کا کوئی اجازت موجود نہیں اس لئے انہیں گرفتار کیا گیا تاہم بعد انہیں رہا کر دیا گیا،اس موقع پر اروند کجریوال کی گرفتاری کے خلاف پارٹی اراکین اورکاکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا،پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کے لیے آسو گیس اورواٹرکینن کا استعمال کیاجس کے نتیجے میں متعددمظاہرین زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طورپراسپتال منتقل کردیاگیا،رہائی کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اروند کجریوال نے کہاکہ کرپشن کے خلاف آوراز بلند کرنے پر تمام جماعتیں ان کے خلاف اکٹھی ہوگئی ہیں،انہوں نے کہاکہ کارکن مایوس نہ ہوں اوراپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کارلاتے ہوئے انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو کامیا ب کرائیں پھر دیکھیں ملک سے کرپشن کا کیسے خاتمہ ہوتا ہے اورملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتاہے ،ان کا کہنا تھا کہ وہ اقتدارمیں آکر سب چوروں کو بھگادیں گے ،انہوں نے کہاکہ اقتدارمیں آکر بے روزگاری وغربت کا خاتمہ کریں گے ،انتہاپسند بھارتی ریاست گجرات کے وزیراعلی نریندرمودی نے کہاکہ کجریوال نے جلسہ کرنے کی اجازت نہیں لی تھی پولیس نے اس وجہ سے انہیں گرفتارکیاتاہم بعد میں انہیں رہاکردیاگیا،واضح رہے کہ اروند کیجریوال نے گزشتہ ماہ کرپشن کے خلاف نئی دہلی کی ریاستی اسمبلی میں پیش کئے جانے والے مسودے پر کانگریس اوربے جی پی کی جانب سے شدید مخالفت کے باعث صرف 49 دن بعد ہی وزارت اعلی کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا، ارودند کیجروال نے اپنی حکومت کانگریس کی حمایت سے قائم کی تھی۔

متعلقہ عنوان :