پشاور ہائیکورٹ بار ، عدالتوں میں آنے والے عام لوگوں کے لئے سفید لباس اور کالے کوٹ پر پابندی لگا دی

بدھ 5 مارچ 2014 19:12

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مارچ۔2014ء) پشاور ہائیکورٹ بار نے عدالتوں میں آنے والے عام لوگوں کے لئے سفید لباس اور کالے کوٹ پر پابندی لگا دی ہے ۔ اسلام آباد میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد سیکورٹی کی صورتحال کے پیش نظر پشاور ہائیکورٹ میں آنیوالے افراد کی تلاشی کے بعد داخلے کے لئے کارڈ جاری کئے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

عدالت آنے والے عام لوگوں ، موکلین اور وکلاء کے منشیوں کو وکلاء کا لباس پہننے پر پابندی لگا دی گئی ہے تاکہ کو ئی دہشتگرد وکیل کے لباس میں داخل نہ ہوسکے۔ ہائیکورٹ بار کے صدر اشتیاق ابراہیم کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائیگی ۔اس حوالے سے پولیس اورہائیکورٹ کے سیکورٹی عملے کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں-

متعلقہ عنوان :