پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے اسلحہ اسکینڈل کیس میں خیبر پختونخوا کے سابق آئی جی پولیس کی درخواست ضمانت سننے سے معذوری ظاہر کردی

بدھ 5 مارچ 2014 19:12

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مارچ۔2014ء) پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے اسلحہ اسکینڈل کیس میں خیبر پختونخوا کے سابق آئی جی پولیس کی درخواست ضمانت سننے سے معذوری ظاہر کردی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس فصیح الملک اور جسٹس اکرام اللہ پر مشتمل دو رکنی بنچ کے سامنے سابق آئی جی ملک نوید کی طرف سے دائر درخواست پیش کی گئی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ وہ دل کے مریض ہیں اور اس وقت بھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔۔ اس لئے ضمانت منظور کی جائے ۔ چیف جسٹس نے سماعت سے معذوری کرتے ہوئے کہا کہ جس وقت یہ کیس چل رہا تھا اس وقت وہ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل تھے اس لئے وہ اس کیس کی سماعت نہیں کرسکتے لہذا کیس کی سماعت دوسرا بنچ کرے گا۔ سماعت 12مارچ تک ملتوی کردی گئی -