اوگرا کرپشن کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 20 مارچ تک ملتوی

بدھ 5 مارچ 2014 18:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مارچ۔2014ء) اوگرا کرپشن کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 20 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اوگرا کرپشن کیس کی سماعت کی۔اسلام آباد کچہر ی واقعے کے بعد وکلا کے 7 روزہ سوگ اور ہڑتال کے باعث کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 20 مارچ تک ملتوی کر دی گئی ہے۔