وزیر ریلوے کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات ختم کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر

بدھ 5 مارچ 2014 17:04

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5مارچ 2014ء) وزیر ریلوے کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات ختم کرنے کیلئے اپیل لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز پنجاب حکومت کی طرف سے اپیل لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیر ریلوے کے خلاف 2004ء میں تھانہ لوہاری میں سیاسی بنیاد پر دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کا کوئی گواہ اور ثبوت نہیں ملا تھا ۔ لہٰذا عدالت ٹرائل کورٹ کو وزیر ریلوے کے خلاف جھوٹے مقدمات خارج کرنے کا حکم دے ۔