کرکٹر عمر اکمل اور وارڈن ذیشان کا جھگڑا حل کے قریب پہنچ گیا

بدھ 5 مارچ 2014 17:04

کرکٹر عمر اکمل اور وارڈن ذیشان کا جھگڑا حل کے قریب پہنچ گیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5مارچ 2014ء) کرکٹر عمر اکمل اور وارڈن ذیشان کا جھگڑا حل کے قریب پہنچ گیا ، عمر اکمل کے خاندان نے وارڈن ذیشان اور سی ٹی او لاہور سہیل چوہدری سے صلح کے لئے رابطہ کر لیا ۔ ٹریفک پولیس افسران نے رابطے کے حوالے سے باہمی مشاورت شروع کر دی ۔

اس حوالے سے سی ٹی او لاہور سہیل چوہدری نے کہا ہے کہ کرکٹر عمر اکمل قومی ہیرو ہیں ان سے کوئی ذاتی رنجش یا عناد نہیں ہے یہ صرف اور صرف قانون کی حکمرانی کا معاملہ تھا ۔

(جاری ہے)

عمر اکمل اور وارڈن صلح کر لیتے ہیں تو اس پر کوئی اعتراض نہیں اور دونوں کے درمیان صلح کے بعد مقدمہ بھی واپس لے لیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی سب پر لازم ہے ، قومی ہیروز کو بھی چاہیے کہ وہ اپنا رویہ ٹریفک وارڈنزاور عوام کے ساتھ ٹھیک رکھیں ۔ یاد رہے کہ کرکٹر عمر اکمل اور ٹریفک وارڈن ذیشان کے درمیان فردوس مارکیٹ کے قریب سگنل کی خلاف ورزی پر جھگڑا ہوا تھا جس پر عمر اکمل کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کیا گیاتھا اور عمر اکمل کو رات گئے تک تھانے میں ہی رہنا پڑا تھا ، جبکہ چند روز قبل عدالت نے بھی پیش نہ ہونے پر عمر اکمل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :