واپڈا کی ممکنہ نجکاری کے خلاف ملک بھر میں احتجاج، بجلی بند کرنے کی دھمکی
بدھ 5 مارچ 2014 16:44
لاہور/فیصل آباد/سکھر/کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5مارچ 2014ء) واپڈا کی ممکنہ نجکاری کے خلاف لاہور ، فیصل آباد ، سکھر اور کوئٹہ سمیت کئی شہروں میں ملازمین سڑکوں پر آ گئے۔ مظاہرین نے نجکاری کا منصوبہ ختم نہ کرنے پر ملک گیر تحریک ، بجلی کی بندش اور گیارہ مارچ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنےدھرنا دینے کی دھمکی دے دی۔واپڈا کی ممکنہ نجکاری کے خلاف کئی شہروں میں ملازمین مظاہرے اور احتجاجی ریلیاں نکالیں۔لاہور میں واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جس سے ٹریفک بلاک ہو گئی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ واپڈا کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں ، اگر منصوبے پر عمل کیا گیا تو ملک بھر کی بجلی بند کر دی جائے گی۔
(جاری ہے)
فیسکو کی ممکنہ نجکاری کے خلاف فیصل آباد میں بھی ملازمین سراپا احتجاج بن گئے اور دفاتر کی تالہ بندی کی۔
سیکڑوں ملازمین ریلی کی شکل میں ضلع کونسل چوک پہنچے اور ٹریفک بلاک کر دی۔ملتان میں واپڈا ملازمین نے میپکو آفس کے سامنے دو گھنٹے تک دھرنا دیا جس کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔پشاور میں جناح پارک سے صوبائی اسمبلی تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔مظاہرین نے واپڈا کی نجکاری کو ملازمین کش پالیسی قرار دیا۔سکھر میں بھی ملازمین نے واپڈا دفاتر کی تالہ بندی کی۔ملازمین نے قاسم پارک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی۔کوئٹہ میں بھی واپڈا اور ریلوے کے ملازمین مجوزہ نجکاری کے خلاف احتجاج کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکمران سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قومی اداروں کی نجکاری پر تلے ہوئے ہیں۔ فیصلے پر نظر ثانی نہ کی گئی تو ملک گیر تحریک چلائی جائے گی۔
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.