وزیراعظم نے سویڈن میں تعینات سفیر اور کمرشل اتاشی کو واپس بلالیا

بدھ 5 مارچ 2014 15:11

وزیراعظم نے سویڈن میں تعینات سفیر اور کمرشل اتاشی کو واپس بلالیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5مارچ 2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے سویڈن میں تعینات پاکستانی سفیر سجاد کامران اور کمرشل اتاشی عائشہ مخدوم کو جھگڑا کرنے اور ملکی وقار کی دھجیاں اڑنے پر وطن واپس بلا لیا۔

(جاری ہے)

سویڈن میں پاکستانی سفیر سجاد کامران اور کامرس کی کمرشل اتاشی عائشہ مخدوم میں شدید جھگڑا اور تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعد دونوں کے درمیان بات چیت مکمل طور پر بند تھی جب کہ دونوں کی جانب سے غیرملکی سفیروں کو ایک دوسرے کے خلاف بریفنگ دیئے جانے کے واقعات بھی سامنے آئے۔

وزیراعظم نواز شریف نے دونوں سفارت کاروں کی طرف سے ملکی وقار کی دھجیاں اڑانے کا سخت نوٹس لیا تھا اور اپنے پولیٹیکل سیکریٹری آصف کرمانی کو معاملے کی آزانہ تحقیقات کے لیے سویڈن بھیجا۔ آصف کرمانی نے اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی جس کی روشنی میں وزیراعظم نے دونوں عہدیداروں کو فوری پاکستان آنے کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :