اسلام واحد مذہب ہے جو معاشرے کے تمام طبقات کو اس کے حقوق کی ادائیگی کی تلقین بھی کرتا ہے‘ الخدمت خواتین ٹرسٹ

بدھ 5 مارچ 2014 14:25

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5مارچ 2014ء) الخدمت خواتین ٹرسٹ کی ناظمہ صائمہ شبیر نے کہا ہے کہ اسلام واحد مذہب ہے جو نہ صرف عورت کو احترام اور خود مختاری دیتا ہے بلکہ معاشرے کے تمام طبقات کو اس کے حقوق کی ادائیگی کی تلقین بھی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اس امر کا اظہار انہوں نے خواتین کے عالمی دن اور اسلامی معاشرے میں عورت کے مقام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صائمہ شبیر نے کہا کہ اسلام سے دوری ہی آج عورت کے حقوق کی پامالی کا سبب بن رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عورت کا بھی فرض ہے کہ وہ خواہ ماں ، بہن یا بیوی ہو اسلام کے احکامات سے رہنمائی حاصل کرے۔ انہوں نے کہاکہ جب تک ملک میں اسلامی نظام مکمل طورپر رائج نہیں ہوجاتا عورت کو اُس کی اصل حیثیت ملنا مکمل ہے۔