بوم بوم آفریدی کی دھواں دھار بیٹنگ نے بنگلہ دیشی شائقین کو رونے پر مجبور کر دیا،شاہد آفریدی کا کیچ ڈراپ ہونے پر خواتین شائقین ایک دوسرے کے گلے لگ کر روتی رہیں

منگل 4 مارچ 2014 23:01

بوم بوم آفریدی کی دھواں دھار بیٹنگ نے بنگلہ دیشی شائقین کو رونے پر مجبور ..

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مارچ۔2014ء) بوم بوم آفریدی کی دھواں دھار بیٹنگ نے بنگلہ دیشی شائقین کو رونے پر مجبور کر دیا ،شاہد آفریدی کا کیچ ڈراپ ہونے پر خواتین شائقین ایک دوسرے کے گلے لگ کر روتی رہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے 326سکور کے تعاقب میں پاکستانی شاہینوں نے بہترین بلے بازی کی تاہم بوم بوم آفریدی کی دھواں دھار بیٹنگ سے جہاں گراؤنڈ میں موجود بنگال ٹائیگرز پریشان دکھائی دئیے وہیں بنگالی شائقین نے بھی آنکھیں موندھ لیں ۔

ایک موقع پر بڑاشارٹ کھیلنے کی کوشش میں شاہد آفریدی کی گیند ہوا میں چلی گئی اور بنگلہ دیش کے کھلاڑی مشفق الرحمن نے آسان کیچ ڈراپ کر دیا جس پر بنگالی شائقین سیخ پا ہو گئے اورخواتین نے گلے لگ کر رو نا شروع کر دیا جبکہ مرد شائقین بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے ۔ایک بال قبل میچ جیتنے پر بعض شائقین نے ہاتھ میں پکڑی ہوئی اشیاء زمین پر پٹخ دیں۔ یہ مناظر بار بار ٹی وی چینل پر دکھائے جاتے رہے۔

متعلقہ عنوان :