سرحدی محافظوں کے اغواء کا ذمہ دارپاکستان ہے،ایرانی گورنر، جیش العدل نے پانچ ایرانی سرحدی جوانوں کو اغوا ء کرکے پاکستانی سرحدی علاقے میں رکھا ہوا ہے،گفتگو

منگل 4 مارچ 2014 22:29

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مارچ۔2014ء) ایرانی صوبہ سیستان و بلوچستان کے گورنر علی اووسط ہاشمی نے الزام عائد کیاہے کہ ایرانی سرحدی محافظوں کے اغواء کی ذمہ داری پاکستانی حکومت پر ہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے ایرانی صوبہ سیستان وبلوچستان کے گورنر علی اوسط ہاشمی نے کہاکہ جیش العدل دہشتگرد گروہ نے پانچ ایرانی سرحدی جوانوں کو اغوا ء کرکے ایران سے ملحقہ پاکستانی سرحدی علاقے میں رکھا ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ ان پانچ جوانوں کی جانوں کی ذمہ دار حکومت پاکستان ہے اور اسے ہی اس سلسلے میں جواب دہ ہونا پڑیگا،انہوں نے کہاکہ اغوا کئے گئے پانچ جوان خیریت سے ہیں اور ان کی رہائی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :