پنجاب یوتھ فیسٹیول پاک بھارت گیمز،آرم ریسلنگ اور باڈی بلڈنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا بھارت کے خلاف کلین سویپ ،آرم ریسلنگ میں پاکستانی کھلاڑی ضمیر سلطان، عماد بٹ، سیف الرحمن ، سعدیہ خلیل ، طیبہ خان نے بھارت کو شکست دیدی ،باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑی چھائے رہے، محمد امجد، حافظ عمر نے کامیابی حاصل کی، ویٹ لفٹنگ میں بھی پاکستان کی فتح
منگل 4 مارچ 2014 22:28
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مارچ۔2014ء) پنجاب یوتھ فیسٹول کے زیر اہتمام پاک بھارت گیمز کے دوسرے روز بھی پاکستانی کھلاڑی چھائے رہے اور آرم ریسلنگ اورباڈی بلڈنگ کے مقابلے اپنے نام کر لئے۔الحمرا ء کلچرل کمپلیکس میں ہونے والے مردوں کے آرم ریسلنگ کے مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں نے روایتی حریف بھارتی کھلاڑیوں کے خلاف کلین سویپ مکمل کیا۔
میزبان کھلاڑیوں نے مقابلوں میں فاتحانہ آغاز اس وقت کیا جب 65 کلوگرام کیٹگری میں پاکستان کے ضمیر سلطان نے بھارتی بلراج سنگھ کو 2-0 سے شکست دی، 75 کلوگرام میں پاکستانی کھلاڑی ایک بار پھر بازی لے گئے، اس کیٹگری میں پاکستانی عمادبٹ نے تلکراج مہرا کو 2-0سے ہرایا۔75 کلوگرام سے زائد کیٹگری میں پاکستان سیف الرحمن سلہریا نے بھارتی دلباغ سنگھ کو نہ صرف 2-0سے ہرایا بلکہ اس مقابلے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے بھارتی کھلاڑیوں کے خلاف کامیابیوں کی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.