ہسپتالوں کا فضلہ بیماریوں کو جنم دے رہا ہے،تمام متعلقہ محکموں کو مربوط حکمت عملی اپنانا ہو گی‘ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے صحت ،تمام متعلقہ محکموں کا اجلاس آئندہ چند دنوں میں بلایا جائے گا،ہیلتھ وکرز کی ویکسینیشن کیلئے اقدامات کئے جائینگے‘ خواجہ سلمان رفیق
منگل 4 مارچ 2014 22:23
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مارچ۔2014ء) مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کا خطرناک فضلہ بیماریوں کو جنم دے رہا ہے، اس مسئلہ کو حل کرنے کے تمام متعلقہ محکموں کو مربوط حکمت عملی اپناتے ہوئے اقدامات کرنا ہوں گے، آئندہ چند روز میں محکمہ صحت، ماحولیات،لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ اداروں کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے گا جس میں اس مسئلہ کے حل کے لئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
انہوں نے یہ بات منگل کے روز یہاں ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد،عالمی ادارہ صحت اور محکمہ صحت پنجاب کے مشترکہ تعاون سے سرکاری ہسپتالوں کے ہیلتھ منیجرز،نرسز اور سینٹری انسپکٹرز کے لئے 2 روزہ ہاسپیٹل ویسٹ مینجمنٹ ورکشاپ کے اختتام اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہیلتھ ورکرز اور دیگر عملہ کوانفکیشن سے بچانے کے لئے حفاظتی اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے اور ہیپا ٹائٹس کی ویکسینیشن بھی کرائی جائے گی۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ہاسپیٹل ویسٹ مینجمنٹ کے سلسلہ میں 2 روزہ ورکشاپ میں ورکنگ گروپ کی طرف سے تیار کردہ سفارشات پر اعلی سطح پر غور کیا جائے گا اور ان سفارشات کو پالیسی کا حصہ بنایاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کا کوڑا کرکٹ تلف کرنے کے لئے تمام اضلاع میں بڑے پیمانے پر کام کرنے کی ضرورت ہے اس سسٹم کی خرابیوں کو دور کرنے کے لئے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر محکمہ صحت میں وسیع پیمانے پر اصلاحات متعارف کرائی جارہی ہیں جس سے محکمہ صحت پنجاب کا قبلہ درست کرنے میں بہت مدد ملے گی۔ اختتامی اجلاس سے ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد کے ڈاکٹر رمیش کمار،ڈائریکٹرپنجاب ہیپا ٹائٹس کنٹرول پروگرام ڈاکٹر ذوالفقار قریشی،ہیلتھ ایجوکیشنسٹ عثمان غنی،ایم ایس گورنمنٹ سید مٹھا ہسپتال ڈاکٹر حق نواز بھروانہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ بعدازاں خواجہ سلمان رفیق نے ورکشاپ کے شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.