کراچی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں66ارب5کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس355.84پوائنٹس اضافے سے 26209.38پوائنٹس پر بند ہوا

منگل 4 مارچ 2014 22:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مارچ۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کوزبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 25900,26000,26100اور 26200کی نفسیاتی حد یں بیک وقت بحال ہوگئیں ۔سرمایہ کاری مالیت میں66ارب5کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت19.1فیصدزائد جبکہ53.88فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

پرافٹ ٹیکنگ اور فروخت کے دباوٴ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا اورٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای انڈیکس25573پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ ،سیمنٹ اورانشورنس سیکٹر میں خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی اور تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس355.84پوائنٹس اضافے سے 26209.38پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر373کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے201کے کمپنیوں کے بھاوٴ میں اضافہ154کمپنیوں کے بھاوٴ میں کمی جبکہ18کے حصص میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں66ارب 5کروڑ 19لاکھ 84ہزار721روپے کا اضافے ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر63کھرب42ارب 48کروڑ87لاکھ 86ہزار 359روپے ہوگئی ۔

منگل کو کاروباری سرگرمیاں28کروڑ 71لاکھ 69ہزار 740شیئرز رہیں جوپیر کے مقابلے میں4کروڑ 61لاکھ 31 ہزار820شیئرز زائد ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت295.73روپے اضافے سے7794.73روپے،سیمنس پاکستان کے حصص کی قیمت 60.11روپے اضافے1262.36روپے پر بند ہوئی ،نمایاں کمی وائتھ پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت 207.49روپے کمی سے 3942.46روپے جبکہ آئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت54.49روپے کمی سے 1036.11روپے پر بند ہوئی ۔

منگل کو بینک آف پنجاب کے رائٹ حصص کی سرگرمیاں4کروڑ5لاکھ 85ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت5پیسے کمی سے2پیسے اورمیپل لیف سیمنٹ کی سرگرمیاں کی سرگرمیاں2کروڑ64لاکھ 79ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت 1روپے 4پیسے اضافے سے31.62روپے ہوگئی ۔کے ایس ای 30انڈیکس 310.23پوائنٹس اضافے سے 19101.20پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس828.34پوائنٹس اضافے سے 43924.48جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس203.03پوائنٹس اضافے 19480.34پوائنٹس پر بند ہوا ۔