آئینی وزیرمملکت ہوں سابق دور کاڈپٹی وزیراعظم نہیں، اپوزیشن کو تحمل سے سنناچاہیے تھا،بلیغ الرحمان

منگل 4 مارچ 2014 19:14

آئینی وزیرمملکت ہوں سابق دور کاڈپٹی وزیراعظم نہیں، اپوزیشن کو تحمل ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مارچ۔2014ء) آئینی وزیرمملکت ہوں سابق دور حکومت کاغیرآئینی ڈپٹی وزیراعظم نہیں اپوزیشن کو سنجیدہ رویہ اختیار کرکے جواب سنناچاہیے تھا۔

(جاری ہے)

منگل کو سینیٹ میں وزیرمملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمان کو سننے سے انکار اور نو نو کے نعروں کے جواب میں وزیرمملکت نے کہاکہ میں وزیرمملکت کاآئینی عہدہ رکھتا ہوں سابق دور حکومت کی طرح ڈپٹی وزیراعظم جیسے غیر آئینی عہدے پر نہیں جو محض لوگوں کوخوش کرنے کیلئے دیاگیاتھا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو سنجیدہ رویہ اختیار کرناچاہیے تھا اورتحمل مزاجی سے اسلام آباد واقعہ پر جواب سنناچاہیے تھا۔

متعلقہ عنوان :