پشاور میں چار روز قبل گرفتار ہونیوالے دہشتگرد کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیا

منگل 4 مارچ 2014 18:37

پشاور(رحمت اللہ شباب.اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مارچ۔2014ء) پشاور میں چار روز قبل گرفتار ہونیوالے دہشتگرد کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

گلبہار پولیس نے شہر کے معروف رہائشی علاقے نشتر آباد میں کرائے کے کمرے میں مقیم ایک شخص کو گرفتار کیا تھا ۔

عادل نامی اس شخص کے قبضے سے بموں میں استعمال ہونے والے پرائما کارڈ، ڈیٹو نیٹر، بال بئیرنگ، موبائل فون کی سمیں ، پاسپورٹ اور بم بنانے کے فارمولے برآمد ہوئے تھے ۔ دہشتگرد کا تعلق پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر کے گائوں طوطی خیل سے ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عادل کے ساتھیوں تک بھی رسائی حاصل کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :