حکومتی کمیٹی کے ارکان کی وزیراعظم سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

منگل 4 مارچ 2014 17:48

حکومتی کمیٹی کے ارکان کی وزیراعظم سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4مارچ 2014ء) طالبان کے ساتھ امن مذاکرات سے متعلق حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف سے حکومتی کمیٹی کی ملاقات میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج حکومتی کمیٹی کے مستقبل کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں میجر عامر کے تحفظات پر بھی بات چیت ہو گی۔ میجر عامر نے کمیٹی کو ختم کرنے کی سفارش کی تھی۔ انہوں نے تجویز دی تھی کہ وزیر داخلہ کی قیادت میں نئی کمیٹی تشکیل دی جائے جو مذاکراتی عمل کو آگے بڑھائے۔

متعلقہ عنوان :