کراچی ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جا نب سے نا جا ئز منا فع خوری اور ملا وٹ کے خلاف آپریشن جا ری ،قید جرما نے اور سزائیں

منگل 4 مارچ 2014 17:29

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4مارچ 2014ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ کراچی ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جا نب سے نا جا ئز منا فع خوری اورملا وٹ کے خلاف شہر بھر میں آپریشن جا ری ہے جس کے تحت دوودھ ،آٹا ،سبزی ،دالیں ،گوشت ، پھلوں ، مرغی اور دیگر اشیا ء خوردنوش سرکا ری نر خنامہ سے زائد پر فروخت کرنے پر77دکا نداروں کا چالان98 ہزار روپے جرمانہ عائدکیا گیا،کمشنر کراچی نے کہا کہ جن علا قوں میں گر انفروشوں کے خلا ف اقدامات کیے گئے ان میں شاہ فیصل۔

بن قا سم۔گلبرگ۔او رنگی۔فروز آباد اور گارڈن کے علا قے شامل ہیں ۔شعیب احمد صدیقی نے مزید بتایا کہ شہر بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے گرانفروشوں کے خلاف جا ری کریک ڈاؤن کے نتیجے میں35مرغی فروشوں۔07 اشیاء خوردونوش ۔

(جاری ہے)

02گوشت فروش۔02سبزی فروش۔02پھل فروش۔اور29دودھ فروشوں کے خلاف چالان کیے گئے ۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ نا جا ئز منافع خوروں کو عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جا سکتی ۔

گرانفروشوں ذخیرہ اندوزوں اورملاوٹ کرنے والوں کے خلاف ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کا کریک ڈاؤن اس وقت تک جا ری رہیگا ،جب تک کہ یہ ضمیر فروش اپنی روش ترک نہ کردیں اور عوام کو سرکا ری ریٹ کے مطابق اشیا ء کی فروخت کو یقینی نہیں بنالیتے۔کمشنر کراچی نے کہا کہ سبزیوں کی مصنوعی قلت اور گرانفروشی کو روکنے کے سلسلے میں سبزی منڈی اور پھل منڈی میں رات نیلامی کے اوقات میں انتظامی افسران کی مستقل ڈیوٹی لگادی گئی ہے جسکے نتیجے میں سبزیوں کی قیمتیں بتد ریج نیچے آتی جا رہی ہیں اور یہ عمل مسلسل جا ری رہیگاتا کہ حکومت کی ہدایت پر عوام کو زیا دہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :