آزادکشمیر حکومت اور اپوزیشن نے عدلیہ کے خلاف سازشیں شروع کر دی ہیں خواجہ سجاد احمد ایڈووکیٹ

منگل 4 مارچ 2014 17:28

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4مارچ 2014ء) آزادکشمیر کی حکومت اور اپوزیشن نے اسمبلی سمیت اعلیٰ ریاستی اداروں کو بے توقیر کرنے کے بعد عدلیہ کے خلاف سازشیں شروع کر دی ہیں ،اپوزیشن لیڈر کے بیان سے یہ واضح ہوتا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن ذاتی مفادات کیلئے اکھٹے ہیں ،عوام کو ریاسی تشخص کے نام پر بے وقوف بنایا جا رہا ہے ،ان خیالات کا اظہار نوجوان قانون دان خواجہ سجاد احمد ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر عدلیہ پاکستان بھر میں اپنا ایک مقام رکھتی ہے اس نے جاندار فیصلے ،انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو عدلیہ کی بے توقیری کرنے کے بعد اب اپنے عہدوں پر رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں بنتا ،خواجہ سجاد ایڈووکیٹ نے سپیکر اسمبلی سے مطالبہ کیا کہ عدلیہ کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو اسمبلی رکنیت سے نااہل قرار دیں بصورت دیگر ایکٹ 1974ء کے تحت ریفرنس دائر کیا جائے گا ،اس موقع پر انہوں نے ممتاز قانون دان سردار کرم داد خان ایڈووکیٹ کی جانب سے اس اہم ایشو پر جرات مند موقف اختیار کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے آزادکشمیر بھر کے وکلاء تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ اس سلسلہ میں مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے تاکہ اعلیٰ عدلیہ کے خلاف سازشیں ناکام بنائی جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :