ایل ڈی اے انجینئرنگ ونگ کے آٹھ افسروں کی گریڈ 19میں ترقی

منگل 4 مارچ 2014 17:26

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4مارچ 2014ء ) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی محکمانہ پرموشن کمیٹی نے انجینئرنگ ونگ کے آٹھ افسران کو گریڈ19میں بطور ڈائریکٹر ترقی دینے کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

ریگولر ترقی پانے والوں میں چیف انجینئر ٹیپا محمد سعید اختر‘ڈائریکٹر کوالٹی کنٹرول حسنین باقر‘ڈائریکٹر انجینئرنگ کچی آبادیز محمد اعجاز‘ ایڈیشنل چیف انجینئر ٹیپا سیف الرحمن اور ایڈیشنل چیف انجینئر ٹیپاخالد محمود علوی شامل ہیں۔ڈائریکٹر (ہیڈ کوارٹرز ) ٹیپا سہیل رشید‘ ڈائریکٹر انجینئرنگ (ہیڈ کوارٹرز) مدثر تنویر شیخ اور چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اللہ کو ایکٹنگ چارج کی بنیاد پر ترقی دی گئی ہے۔تمام افسران کو ان کے موجودہ عہدوں پر ہی کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔