تقسیم ہند کے وقت ہجرت کرنے والے پنجابی خاندانوں کو پاکستان کا مفت سفر کرایا جائیگا‘وزیر اعلیٰ بھوپندر سنگھ ہدا
منگل 4 مارچ 2014 17:23
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4مارچ 2014ء) بھارتی صوبہ ہریانہ کے وزیر اعلی بھوپندر سنگھ ہدا نے اعلان کیا ہے کہ تقسیم ہند کے وقت پاکستان سے ہجرت کرنے والے پنجابی خاندانوں کو پاکستان کا مفت سفر کرایا جائے گا، ویزا قوانین میں نرمی کے بعد بغیر کسی اخراجات کے پاکستان میں انکے آبائی گاؤں کا دورہ کرایا جائے گااوربھارتی اور پاکستانی حکام ویزا کے ضوابط میں نرمی پر کام کر رہے ہیں۔
نجی ٹی وی نے بھارتی اخبار ”ہندوستان ٹائمز “کے حوالے سے بتایا کہ پنچکولا میں پنجابی یکتا منچ کے پنجابی ملن سامروحکے کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بھوپندر سنگھ ہدا نے کہاکہ پنجابی کمیونٹی کے بہت سے خاندانوں نے 1947 ء میں تقسیم کے دوران بھارت ہجرت کی تھی ،ایسے افراد جن کی جنم بھومی پاکستان ہے اور وہ اپنی جائے پیدائش دیکھنے کے خواہاں ہیں انہیں ویزا ضوابط میں نرمی کے بعدکسی بھی سفری یا دیگر اخراجات ادا کیے پاکستان کا مفت سفر کرایا جائے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پنجابیوں نے ہریانہ ریاست کو نمبر ون بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے 2005ء میں وزیراعلی بننے کے بعد پنجابی زبان کو ہریانہ میں دوسرا درجہ دلایا۔ انہوں نے سرکاری اسکولوں میں پنجابی موضوع کے اساتذہ کی بھرتی کی پالیسی تیار کی ہے ۔ اب اقتصادی طور پر کمزور پنجابی خاندانوں کو دیگر ذاتوں کی طرح 10 فیصد ریزرویشن بھی ملے گا۔انہوں نے بھگت سنگھ اور مدن لال ڈھینگرا کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پنجابیوں نے تحریک آزادی میں ایک عظیم کردار ادا کیا تھا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سپریم کورٹ نے برطرفی کیخلاف حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی درخواست مسترد کردی
-
گندم پالیسی کے خلاف کسانوں کے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈی سی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرے
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.