میرپور‘سردارساجد دلاور خان مسلم کانفرنس سے مستعفی ہو کر( ن) لیگ میں شامل ہو گئے

منگل 4 مارچ 2014 17:13

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4مارچ 2014ء) سابق صدر ایم ایس ایف، ایم سی مسٹ سردارساجد دلاور خان مسلم کانفرنس سے مستعفی ہو کر ن لیگ میں شامل ہو گئے۔ اس بات کا اعلان انہوں نے اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن کے سابق سٹی آرگنائزر اور ممبر مرکزی مجلس عاملہ آزاد کشمیر نعمت شہزاد سے ان کے آفس میں ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ قائد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کے نوجوانوں کے لیے ویژن سے متاثر ہو کر ممبر مرکزی مجلس عاملہ نعمت شہزاد کی دعوت پر ن لیگ میں شامل ہو رہے ہیں اس موقع پر سابق سٹی آرگنائزر اور ممبر مرکزی مجلس عاملہ نعمت شہزاد نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر خان جیسے بہادر بیٹے مائیں صدیوں بعد پیدا کرتی ہیں کشمیریوں کے قومی تشخص کے حوالہ سے جو اسٹینڈ راجہ فاروق حیدر نے لیا ہے کہ انہی کا خاصہ ہے۔

(جاری ہے)

بلوچ کے حالیہ الیکشن میں جس بہادری اور جانفشانی سے الیکشن لڑا ہے اس پر پروہ مبارکباد کے مستحق ہیں ہم راجہ فاروق حیدر کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں قائد پاکستان وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف جس طرح نوجوانوں سے محبت رکھتے ہیں اس کی ایک مثال وزیراعظم یوتھ لون سکیم ہے جس کے اجراء سے نوجوانوں کو یہ موقع ملا ہے کہ وہ ملکی معیشت کو بہتر بنانے اور اقصادی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا بھرپور موقع دیا جائے تاکہ وہ ڈگریاں اٹھائے نوکریوں کی تلاش میں دربدر ہونے کی بجائے اپنا روزگار شروع کر کے معاشرے میں باعزت مقام بنائیں اس موقع پر وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کے کوآرڈی نیٹر محسن علی جرال، راجہ وسیم احمد، مسٹ ایم ایس ایف این کے صدر احتشام افضل، انجینئر حسن مرزا، سید بلال حسین گیلانی، رحیم اللہ ،عارف کامران طالب چوہدری ،سردار محمد امین، راجہ عدیل الرحمان راجہ محمد رفیق، ایم ایس ایف این کے جنرل سیکرٹری جمال خالد، سینئر نائب صدر سہیل یاسین، کلیم مطلوب، عمیر شہزاد، عاکف رشید چوہدری اور دیگر شامل تھے نئے شامل ہونے والے تمام ساتھیوں کو مبارکباد دی اور یقین دلایا کہ نئے شامل ہونے والوں کو ان کا جائز مقام دیا جائے گا۔