آزادکشمیر کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں 63فیصد تعمیر نو منصوبے مکمل کرکے متعلقہ محکموں کے سپرد کردیئے ‘سردار محمد رحیم

منگل 4 مارچ 2014 17:12

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4مارچ 2014ء) آزادکشمیر کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں 63فی صد تعمیر نو منصوبے مکمل کرکے متعلقہ محکموں کے سپرد کردئیے ہیں ۔تعمیر نو پروگرام پاکستان میں آنے والے 2سیلابوں اوردھشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے فرنٹ لائن اتحادی ہونے کی وجہ سے مالیاتی بحران سے دوچا ر ہے ۔ان خیالات کااظہار سردار محمد رحیم خان سیکرٹری سیراء نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کراچی میں زیر تربیت مڈکیرئر افسران کوزلزلہ متاثرہ دارالحکومت مظفرآباد کے دورہ کے موقع پر زلزلہ متاثرہ علاقوں میں جاری تعمیر نو پروگرام کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر طارق محمو دبٹ ڈائریکٹر ڈونرز اینڈ سپانسرز سیرا،ناشاد احمد خان ڈائریکٹر ایڈمن بھی موجو د تھے ۔

(جاری ہے)

سردار محمد رحیم خان سیکرٹری سیراء نے وفد کو بتایا کہ سیراء کاادارہ تعمیر نو پروگرام کی تکمیل تک ہے ۔سیراکی ٹیم نے زلزلے کی قدرتی آفت سے دوچار بہن بھائیوں کی بحالی اور تعمیر نو کیلئے جس کمٹمنٹ کے تحت شبانہ روز کام کیا اُس کی مثال نہیں ملتی ۔

بغیر وقت دیکھے دن رات ایک کرکے آج زلزلہ ذدہ علاقوں میں بین الاقوامی معیار کی زلزلہ مزاحم تعمیرات کرکے نصف آزادکشمیر کا زمینی نقشہ بدل کررکھ دیا ہے ۔سردار محمد رحیم خان سیکرٹری سیراء نے (نم )کے وفد کو بتایا ۔تعمیر نو پروگرام کے تحت 8ہزار منصوبے ایراء کے ویژن BUILD BACK BUTTERکے مطابق ڈیزائن کئے گئے ہیں جن میں سے 5ہزار منصوبہ جات مکمل ہوگئے ہیں جن سے عوام مستفید ہورہے ہیں ۔

تعلیم ،صحت ،گورننس ،لائیولی ہڈ ،کمیونیکشن سمیت دیگر شعبوں میں بین الاقوامی معیار کی سہولیات نے زلزلہ متاثرہ علاقوں کے عوام کا معیار زندگی بلند کردیا ہے تعمیر نو پرورگرام کے تحت تعمیر کی گئی تمام عمارات زلزلہ مزاحم بنیادوں پر تعمیر کی گئی ہیں ۔سردار محمد رحیم خان نے بتایا کہ 200ارب روپے سے زائد مالیت کے تعمیر نو پروگرام میں سے صرف 60ارب روپے کے منصوبوں کی تعمیر کاکام باقی ہے اگر وفاقی وزارت خزانہ سیراء کے سالانہ ورک پلان کے مطابق فنڈز کی فراہمی یقینی بنائے تو سیرا بقیہ تمام منصوبے آئندہ تین سالوں میں مکمل کرکے متعلقہ محکموں کے سپرد کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

انہوں نے افسران کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ تعمیر نو پروگرام کے تحت تعمیر ہونے والے منصوبوں کو نیسپارک کی نگرانی میں8 ریکٹر سکیل کے زلزلہ کو سہنے کی صلاحیت پر تعمیر کیے گئے ہیں۔ایراء کے کام کے اعلیٰ معیار کو سراہتے ہوئے ایراء کو اقوام متحدہ نے اعلیٰ ترین ایوارڈ ساساکاوا دیا ہے ۔اس کے علاوہ امریکہ کی جانب سے بلڈ ڈیزائن ایوارڈ اورآئی ،ایس ،او سرٹیفکیشن ایراء اور سیراء کی اعلیٰ کارکردگی اورانتھک محنت کا عالمی سطح پر اعتراف ہے جو پوری پاکستانی اورکشمیر ی قوم کا اعزاز ہے ۔

متعلقہ عنوان :