قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ لاجز میں غیر اخلاقی سرگرمیوں سے متعلق الزامات کی تحقیقات کیلئے سات رکنی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی منظوری دیدی

منگل 4 مارچ 2014 17:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4مارچ 2014ء) قومی اسمبلی نے مظفر گڑھ سے آزاد رکن جمشید دستی کی طرف سے پارلیمنٹ لاجز میں غیر اخلاقی سرگرمیوں سے متعلق الزامات کی تحقیقات کیلئے سات رکنی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی منظوری دیدی ہے جو پندرہ دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کریگی۔

(جاری ہے)

منگل کو وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی زاہد حامد نے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے حوالے سے تحریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمشید دستی نے پارلیمنٹ لاجز کے حوالے سے جو الزامات عائد کئے ہیں ان کی تحقیقات کیلئے عمران ظفر لغاری، ڈاکٹر عارف علوی ، شاہدہ اختر علی، خواجہ سہیل منصور، شیخ روحیل اصغر، کاظم علی شاہ اور میاں عبدالمنان پر مشتمل کمیٹی قائم کی جارہی ہے جو تمام امور کا جائزہ لیکر پندرہ دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کریگی، سپیکر سردار ایاز صادق نے تحریک کو رائے شماری کیلئے ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دیدی تحریک کی منظوری کے وقت جمشید دستی بھی ایوان میں موجود تھے۔