کسی وفاقی سرکاری محکمے کو کنٹریکٹ ملازمین برطرف کرنے کی ہدایت جاری نہیں کی گئی،شیخ آفتاب احمد

منگل 4 مارچ 2014 17:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4مارچ 2014ء) وفاقی وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ کسی وفاقی سرکاری محکمے کو کنٹریکٹ ملازمین برطرف کرنے کی ہدایت جاری نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

منگل کو شیخ رشید احمد، محمد زین الٰہی، مولانا محمد گوہر شاہ، جمشید دستی اور افتخار الدین کی طرف سے مختلف وفاقی سرکاری محکموں سے ہزاروں کنٹریکٹ ملازمین کی متوقع برطرفی سے متعلق توجہ مبذول کرانے کے نوٹس کے جواب میں وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے ایوان کو بتایا کہ وفاقی سرکاری محکموں سے کنٹریکٹ ملازمین کی برطرفی کے حوالے سے اسٹیٹمنٹ ڈویژن نے کوئی خط جاری نہیں کیا گیا تاہم وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے وزارتوں اور ڈویژنوں کوا یک خط ارسال کیا گیا ہے کہ ان کے اداروں میں کنٹریکٹ ملازمین کی ملازمت اگر جاری رکھنی ہے تو وزیراعظم کو سمری ارسال کی جائے تو وزیراعظم کو سمری ارسال کی جائے، ارکان کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت نے بتایا کہ کسی ادارے کو کنٹریکٹ ملازمین برطرف کرنے کی ہدایت جاری نہیں کی گئی، کئی ارادوں نے وزیراعظم کو سمری ارسال بھی کر دی ہے، انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز انہوں نے وزیراعظم کو قائمہ کمیٹی کی سفارشات کا حوالہ دیتے ہوئے سمری ارسال کی ہے کہ کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ نہ کیا جائے جبکہ وزارتوں اور ڈویژنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کنٹریکٹ ملازمین کو نہ نکالا جائے۔