ایشیاء کپ: بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کیلئے327 رنز کا ہدف دیدیا

منگل 4 مارچ 2014 16:36

ایشیاء کپ: بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کیلئے327 رنز کا ہدف دیدیا

میر پور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4مارچ 2014ء) ایشیا کپ میں بنگلہ دیشی بلے بازوں نے پاکستانی بالروں کے خلاف شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کو جیت کے لئے 327 رنز کا ہدف دیا ہے جو پاکستان کے خلاف اب تک بنگلا دیش کا سب سے زیادہ اسکور ہے.بنگلہ دیش کے شہر میر پور کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جار ہے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان مشفیق الرحیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پہلے ہی اوور میں محمد حفیظ کی گیند پر احمد شہزاد نے امر القیس کا سپل میں کیچ ڈراپ کر دیا جس کے بعد بنگلہ دیشی بلے بازوں نے پاکستانی بالروں کی ایک نہ چلنے دی اور مقررہ 50 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 326 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کر دیا۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کی جانب سےانعام الحق نے 100، امر القیس نے 59، مومن الحق 51 جب کہ کپتان مشفیق الرحیم اور شکیب الحسن بالترتیب 51 اور 44 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے 2 جب کہ محمد طلحہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :