پاکستان کی جیت پرخوشی منانے والے 130کشمیری طلبا کو بھارتی یونیورسٹی سے نکال دیا گیا

منگل 4 مارچ 2014 16:20

پاکستان کی جیت پرخوشی منانے والے 130کشمیری طلبا کو بھارتی یونیورسٹی ..

میرٹھ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4مارچ 2014ء) دنیا میں خود کو انسانی حقوق کا علمبردار کہنے والے بھارت کی یونیورسٹی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی فتح کی خوشی میں جشن منانے والے 130 کشمیری طلبا کو یونیورسٹی سے نکال دیا ۔پاکستانی شاہینوں سے ہار ہندوؤں کو ایک بار پھر ہضم نہ ہوئی اوراپنی فتح پرآسمان سر پر اٹھانے والے تنگ دل بھارتیوں نے اپنا اصل چہرہ ایک باردکھا دیا۔

بھارتی ریاست اترپردیش کی میرٹھ یونیورسٹی میں کشمیری طلبا نے پاکستان کی فتح پرخوشی منائی تو ہندو طلبا آپے سے ہی باہر ہوگئےاور اپنی تنگ نظری کا نشانہ بنانے کے لئے جب کشمیری طلبا کی جانب بڑھے اس دوران وہاں موجود کچھ طلبا نے معمالے کو آگے بڑھنے سے روک دیا لیکن یہ انتہا پسند پندو تعصب کی آگ میں اتنے جلے بھنے بیٹھے تھے کہ رات کو کشمیری طلبا کے ہاسٹل پرہی ہلہ بول کر عمارت کے تمام شیشے توڑ دیئے۔

(جاری ہے)

بات یہیں ختم ہوجاتی تو کیا کہنے تھے مگر چھوٹے میاں تو چھوٹے میاں بڑے میاں تو اس سے بھی دو ہاتھ آگے نکلے اوریونیورسٹی انتظامیہ نے رات تو جیسے تیسے گزاری لیکن صبح ہوتے ہی کشمیری طلبا سے دل کی بھڑاس اس طرح نکالی کی 130 طلبا کو نہ صرف یونیورسٹی سے نکال دیا گیا بلکہ ساتھ ساتھ ان پر پانچ ،پانچ ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔متعصب انتظامیہ کاکہناتھا ان طلبا کو پاکستان سے اتنی ہی محبت ہے تو پھر وہیں جاکر اپنی تعلیم حاصل کریں جب کہ متعصب انتظامیہ کے گرو اور یونیورسٹی کے چیرمین کا کہنا تھا کہ امسال کسی بھی کشمیری طالب علم کویونیورسٹی میں داخلہ نہیں دیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :