انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق،جواب تیار کر لیا،آئںدہ ہفتے پیش کیا جائیگا، ایڈیشنل سیکرٹری

منگل 4 مارچ 2014 15:10

انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق،جواب تیار کر لیا،آئںدہ ہفتے پیش کیا جائیگا، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4مارچ 2014ء)سپریم کورٹ نے چار حلقوں میں انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق سے متعلق کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے چار حلقوں میں انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق سے متعلق عمران خان کی درخواست کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے وکیل حامد خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں وفاقی ملازمین کی خدمات کم تعداد میں لینے سے متعلق ہمارے موقف پر ابھی تک کوئی جواب جمع نہیں کرایا۔

ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن شیر افگن کا کہنا تھا کہ جواب تیار کر لیا گیا ہے ۔ آئندہ چند روز میں پیش کر دیا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے چار حلقوں میں انگوٹھوں کی نشانات کی تصدیق سے متعلق کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔