محبوب الحسن کا انٹرنیشنل کانفرنس میں حصہ لینا باعث اعزاز

منگل 4 مارچ 2014 14:43

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4مارچ 2014ء) محبوب الحسن کا انٹرنیشنل کانفرنس میں حصہ لینا باعث اعزاز ہے پروفیسر محبوب الحسن فدا نے شعبہ تعلیم سے وابستہ تمام خواتین وافراد کے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں ان خیالات کا اظہار پروفیسر راشد اکرم گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن افضل پور میں اپنے فرائض منصبی سرانجام دینے والے لیکچرار اور سابق ہم جماعت پروفیسر محبوب الحسن فدا کی نیپال کھٹمنڈو میں 19ویں بین الاقوامی کانفرنس NELTA میں شرکت کرنے پر اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان بھر سے صرف 4 پروفیشنلز کو بین الاقوامی کانفرنس میں مدعو کیا گیا تھا جن میں سے پروفیسر موصوف بھی ایک ہیں مبارکباد دینے والوں میں سردار اویس الدین وصی، سہیل سولنگی، نعمان خالد مغل، سید عمران حسین شاہ، اظہر منیر بھٹی اور دیگر شامل ہیں۔