وزیراعظم آزاد کشمیر کا ایس ای تعمیرات بلڈنگ ضیاء السلام کی وفات پر اظہار افسوس

منگل 4 مارچ 2014 14:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4مارچ 2014ء) وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری عبدالمجیدنے ایس ای تعمیرات عامہ بلڈنگ ضیاء السلام کی اچانک وفات پرگہرے رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اوردرجات کی بلندی کے لیے دعاکی اورسوگوارخاندان سے دلی تعزیت کااظہارکیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزادکشمیرکے پرنسپل سیکرٹری فیاض علی عباسی ، پولیٹیکل سیکرٹری عامرذیشان جرال، میڈیاایڈوائزر سید اعزادارکاظمی، ڈائریکٹرانفارمیشن چوہدری محمدرشید نے بھی ایس ای تعمیرات عامہ بلڈنگ ضیاء السلام کی وفات پرگہرے رنج وغم کااظہارکیااورمرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعاکی۔

متعلقہ عنوان :