توانائی کا حصول مسلم لیگ ن کی حکومت کی اولین ترجیح ہے‘چوہدری مشتاق گل

منگل 4 مارچ 2014 14:37

سرگودہا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4مارچ 2014ء) توانائی کا حصول مسلم لیگ( ن) کی حکومت کی اولین ترجیح ہے صنعتوں کا پہیہ رواں دواں رکھنے تجارتی و معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے توانائی کے بحران پر قابو پانا بے حد ضروری ہے توانائی کی اس اہمیت کے پیش نظر مسلم لیگ ن کی حکومت توانائی کی کمی کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے دن رات ایک کئے ہوئے ہے ن خیالات کا اظہارآل پا کستان مینارٹز ڈیموکرٹیک موومنٹ کے چیئرمین چوہدری مشتاق گل نے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میا ں نواز شریف ملک و قوم کو درپیش چیلنجز پر قابو پاکر عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گیحکومت عوام کو ضروریات زندگی کی ہر قسم کی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا کرنے کے سلسلے میں جامع پلان کے ساتھ ہر شعبہ میں ترقی کے لیے عملی اقدامات شروع کیے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :