موجودہ حکومت اپنے انتخابی وعدے پورے کریگی ‘چوہدری تبریز گل

منگل 4 مارچ 2014 14:36

سرگودہا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4مارچ 2014ء)موجودہ حکومت اپنے انتخابی وعدے پورے کریگی اور وزیراعظم نواز شریف اور ان کی ٹیم کے دوررس اقدامات سے دہشت گردی ولاقانونیت کا خاتمہ ہوکر رہے گا اور صنعتی و تجارتی سرگرمیاں بڑھیں گی چاروں صوبوں کے عوام نواز شریف کی قیادت میں دہشتگردی کے خلاف متحد ہیں بہت جلد ملک سے دہشت گردی اور شرپسند عناصر کا خاتمہ کردیا جائے گاان خیالات کا اظہار پا کستان مسلم لیگ ن پی پی 34کے صدر چوہدری تبریز گل اورسابق چوہدری رضوان گل نے کینٹ آفس میں کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ معصوم لوگوں کے خون پر سیاست کرنے والے ملک وقوم کے دشمن ہیں قوم فرقہ پرستی کے خاتمے کے لیے علماء کرام کو اتحاد بین المسلمین کے داعی بن کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ملک امن کا گہوارہ بن سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن مہنگائی کرپشن لوڈشیڈنگ اوردیگر بحرانوں پرقابو پانے کے لیے دن رات کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ بکلی کی لوڈشیدنگ پر حکومت نے کافی حد تک قابو پالیا ہے اورجلدہی ملک بھر سے لوڈ شیڈنگ ختم کرکے عوام کو خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کریں گے انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت نے پاکستانی عوام کو کے ساتھ کئے ہوئے تمام وعدے ہر صورت پورے کرنے کاعزم کررکھاہے۔