گلوکارہ بندیا کے امریکہ مقیم ہونے سے میری البم ریلیز نہیں ہو سکی‘ موسیقار راحیل فیاض

منگل 4 مارچ 2014 14:35

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4مارچ 2014ء) موسیقار راحیل فیاض نے کہا ہے کہ اداکارہ و گلوکارہ بندیا کے امریکہ مقیم ہونے سے ان کی البم ریلیز نہیں ہو سکی ، گلوکارہ نے اپنا تمام کام مکمل کروا دیا ہے صرف 5فیصد کام نہ ہونے کی وجہ سے البم ریلیز سے روکی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ البم پر لاکھوں روپے کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے اور گلوکارہ بندیا کے پاکستان نہ ہونے کی وجہ سے سرمایہ کاری بیکار ی سے دوچار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بطور گلوکارہ انہوں نے البم کے تمام گانے ریکارڈ کروانے کے بعد اس کی ویڈیو البم بھی مکمل کروا دی تھی اور صرف پانچ فیصد کام باقی رہ گیا ہے ۔ مگر بندیا نے امریکہ جا کر شادی کر لی جس سے ان کی البم ابھی تک ریلیز نہیں ہو سکی ۔

متعلقہ عنوان :