ملکہ ترنم نور جہاں آج بھی اپنی گائیکی کے ذریعے زمانے پر راج کر رہی ہیں ، میرا اعزاز ہے میں ان کی شاگرد ہوں ‘ ترنم ناز

منگل 4 مارچ 2014 14:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4مارچ 2014ء) گلوکارہ ترنم ناز نے کہا ہے کہ ملکہ ترنم نور جہاں آج بھی اپنی گائیکی کے ذریعے زمانے پر راج کر رہی ہیں ، میرا اعزاز ہے کہ میں نور جہاں کی شاگرد ہوں ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سائرہ نسیم ، فریحہ پرویز ، شبنم مجید اپنی اپنی جگہ پر اچھا گاتی ہیں لیکن ملکہ ترنم نور جہاں سے اچھا کوئی بھی نہیں گا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ نور جہاں پاکستان کی شان اور دنیا میں پاکستان کی پہچان تصور کی جاتی تھی ، بھارت کی نامور گلوکارائیں بھی انہیں استاد کا درجہ دیتی تھیں ۔ یہ میرا اعزاز ہے کہ میں نور جہاں کی شاگرد ہوں ۔

متعلقہ عنوان :