اٹک خورد‘ بارات میں ریس لگاتی گاڑی ٹائر پھٹنے سے درخت سے جاٹکرائی‘3افراد جاں بحق‘5 زخمی

منگل 4 مارچ 2014 14:27

اٹک خورد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4مارچ 2014ء)خوشیاں غم میں بدل گئیں ،ڈھوک موچیاں اکھوڑی سے بریار جانے والی بارات میں آپس میں ریس لگانے والی 2 گاڑیوں میں سے ایک اٹک فتح جنگ روڈ پر ناوہ موڑ کے قریب کار نمبرWX-984اسلام آبا د کاٹائر پھٹ جانے کے سبب بے قابو ہو جانے کی وجہ سے تیز رفتار ی سے درخت سے جا ٹکرائی خاتون اورشیر خوار بچے سمیت 3افراد جاں بحق 5افرادشدید زخمی ، ریسکیو 1122نے زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک پہنچایا،3زخمیوں کی حالت نازک ہونے پر خاتون اور 2 بچوں سمیت 3 شدید زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک میں مناسب طبی امداد نہ ملنے کے سبب حسب معمول ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راجہ بازار راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا جاں بحق ہونے والوں میں امیر افضل ، پروین بی بی زوجہ منور داد ، ولید ولد اعظم جبکہ شدید زخمی ہونے والوں میں خورشید بیگم ، عبادت خان ، کائنات ، عظمیٰ بی بی اور ملائیکہ بی بی شامل ہیں جاں بحق اور زخمی ہونے والے بارات لیکر جا رہے تھے کہ ان کی خوشیاں غم میں بدل گئیں شادی کا گھر ماتم کدہ میں تبدیل ہو گیا جاں بحق ہونے والوں کی نعشیں شادی والے گھر میں پہنچی تو کہرام مچ گیا،پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے -