پاکپتن ‘سینکڑوں ملازمین پر مشتمل کرائم فائٹرپولیس فورس کی حیران کن پھرتیاں

منگل 4 مارچ 2014 14:26

ملکہ ہانس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4مارچ 2014ء)سینکڑوں ملازمین پر مشتمل کرائم فائٹرپولیس فورس کی حیران کن پھُرتیاں ،چیئر مین مارکیٹ کمیٹی کے گھر پر دھاوا،ڈاکوؤں کی عدم دستیابی کا غصہ رات گئے تک اہل خانہ پر نکالتے رہے، دوران آپریشن اہل ِ خانہ کو یرغمال بناکر وحشیانہ تشددکرنے لاکھوں روپے مالیتی گھریلوں سامان کی توڑ پھوڑ ومکانوں کی چھتیں کھودکر بھاری مالی نقصان کر دینے پر متاثرین کا اہلِ علاقہ کے ہمراہ پولیس کے خلاف شدید ترین احتجاج ،احتجاجی شرکاء و عینی شاہدین کے مطابق یہ حملہ سینکڑوں ملازمین پر مشتمل کرائم فائٹرپولیس فورس نے تھانہ چکبیدی کے علاقہ چک نمبر 59ڈی میں ڈی ایس پی صدر سرکل کی سربراہی میں رات کی تاریکی سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے ڈاکو پکڑنے کیلئے کیا تھا جو کہ گھر میں موجودلاکھوں روپے مالیتی قیمی سامان کمروں کے دروازے و چھتیں تک توڑ پھوڑ ڈالنے کے باوجود بھی جب نہ مِل سکے اُن کی اِس عدم دستیابی کا غصہ اہلِ خانہ پر نکالنا شروع کردیا متاثرین کے مطابق گھر میں موجود بوڑھوں بچو ں خواتین و جوانوں بیماروں سمیت کسی کو بھی نہیں بخشا سبھی ہی کے ساتھ انتہائی ظالمانا برتاؤ کیا گیا جس کے نتیجہ میں نکلنے والی اہلِ خانہ کی چیخ و پکار نے علاقہ بھر کے لو گوں خوف و حراس میں مبتلا کر دیا مگر اِن کے مدد کیلئے پہنچتے تک اِنہیں تھانہ چکبیدی کی حوالات میں لاکر بند کر دیا جہاں پر انٹیرو گیشن کا عمل رات بھر جاری رکھنے کے بعد انہیں بے گناہ پا کرصبح ہوتے ہی اِن سے پولیس کے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی قانونی کاروائی نہ کرنے کا وعدہ لیتے ہوئے اِن سب کو چھوڑ دیا ۔