ایشیا کپ ، پاکستان کے بولر عبد الرحمان کو امپائر نے بولنگ سے روک دیا

منگل 4 مارچ 2014 14:07

ایشیا کپ ، پاکستان کے بولر عبد الرحمان کو امپائر نے بولنگ سے روک دیا

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4مارچ 2014ء) ایشیا کپ میں پاکستان کے بولر عبد الرحمان کو امپائر نے بنگلہ دیش کے خلاف بولنگ سے روک دیا،عبدالرحمان اپنے پہلے ہی اوور میں لائن و لینتھ بھول گئے انہوں نے 2 مسلسل نو بال کیں جبکہ ،2 فل ٹاس گیندیں کیں جس پرامپائر نے انہیں بولنگ سے روک دیا جس کے بعد اب وہ اس مقابلے میں بولنگ نہیں کر سکیں گے،عبدالرحمان کا اوور فواد عالم مکمل کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :